بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ: 9 لیڈی انسپکٹرز کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر ترقی

سندھ پولیس میں بطور گریڈ 16 خدمات سر انجام دینے والی 9 پولیس انسپکٹرز کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ محمد عثمان چاچڑ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ پولیس کی گریڈ 16 کی 9 افسران کو گریڈ 17 میں بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ترقی دے دی گئی ہے۔

ترقی پانے والی خواتین پولیس افسران میں ظل ہما، زرینہ چانڈیو، سلطانہ مہدی، افروز چوہان، نجم النساء، زیب النساء، عظمیٰ حفیظ، گل بانو اور زریں منظور شامل ہیں۔ 

یہ خواتین پولیس افسران سندھ کے مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں جنہیں اب ڈی ایس پی بنائے جانے کے بعد نئی تقرریاں دی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.