اسلام آباد میں ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام کا آغاز کردیا، اس موقع پر ثانیہ نشتر نے پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام کا پورا اسٹرکچر تشکیل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے پورا اسٹرکچر بنایا گیا ہے، بیت المال احساس کی پناہ گاہیں خوش اسلوبی سے چلارہا ہے۔
ثانیہ نشتر اور ایم ڈی بیت المال عون عباس نے وزیراعظم عمران خان کو بریفننگ میں بتایا کہ پناہ گاہوں کو ٹرک 3 وقت کھانا پہنچائیں گے۔
عون عباس نے مزید کہا کہ کھانے کے ٹرکوں میں جی پی ایس لوکیٹر لگادیا گیا ہے، جس سے اُس کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جائے گا۔
Comments are closed.