بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم عمران خان کا 3 کروڑ خاندانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے 3 کروڑ مستحق خاندانوں کو براہ راست سبسڈی دینے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام کے آغاز کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مستحق 3 کروڑ خاندانوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 3 کروڑ خاندانوں کا مطلب پاکستان کے آدھے خاندانوں کو سبسڈی دینا ہے، ہم امدادی رقم مستحقین کے اکاونٹس میں ڈالیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پناہ گاہیں مستحق اور محنت کشوں کی سہولت کے لیے ہیں، حکومت کی کوشش ہے غریب، مزدوروں اور محنت کشوں کو عزت دے۔

انہوں نے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے آغاز پر احساس پروگرام اور بیت المال کی انتظامیہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ اس پروگرام کا مقصد محنت کشوں کو بہتر کھانا فراہم کرنا ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پناہ گاہیں اور کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام فلاحی ریاست کا آغاز ہے، اس پروگرام کے تحت کھانے کے ٹرک اُن تمام علاقوں میں جائیں گے جہاں غریب اور محنت کش ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بہت سے مخیر حضرات اس پروگرام میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.