پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ آج الیکشن کمیشن کے اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے4 ملازمین سےمتعلق بحث ہوئی، تحریک انصاف کے اسٹیٹ بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں اور اربوں روپے آئے۔
الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے اجلاس میں تحریک انصاف کے جمع کروائے گئے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔
پی ٹی آئی کے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس ریکارڈ اکبر ایس بابر کو فراہم کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سولہ مارچ کو سماعت کرے گا۔
اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ہم نےدرخواست کی ان 4 ملازمین کے بینک اکاؤنٹس اسٹیٹ بینک سے لیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کو خط لکھنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
Comments are closed.