بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیچرل ہسٹری میوزیم نے چار ارب سال پرانے شہابی پتھر کی تصویر شیئر کردی

برطانیہ کے نیچرل ہسٹری میوزیم لندن کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے، جس میں ایک نہایت ہی حیرت انگیز اور نایاب خلائی یا شہابی پتھر جو چار ارب سال پہلے بنا تھا، اور یہ وہ وقت تھا جب سورج کا وجود بھی نیا تھا۔

اس پوسٹ کو دیکھنے والے افراد اس پتھر کے بارے میں جان کر حیران رہ گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شہابی پتھر برطانیہ سے ملا ہے۔

اس حوالے سے سائنس دانوں کا گمان ہے کہ یہ چھوٹا سا سیاہ رنگ کا پتھر کسی چٹان کا ٹکڑا ہے اور یہ زمین سے بھی زیادہ پرانا ہے۔ اب سائنس دانوں کو یقین ہے کہ وہ اس سے نہ صرف یہ پتہ چلائیں گے کہ زیادہ تر پانی کہاں سے آتا ہے بلکہ زندگی کس طرح وجود میں آئی اس کا بھی پتہ چلا سکیں گے۔

میوزیم نے ایک بلاگ کا لنک بھی شیئر کیا ہے جس میں اس شہابی پتھر کے بارے میں تفصیل بتائی گئی ہے۔ یہ پوسٹ ایک متاثر کن تصویر کے ساتھ مکمل طور پر شیئر کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.