پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے دنیا بھر سے امدادی سامان کی ہوائی راستے سے آمد کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں عمان سے بھی امدادی سامان لے کر 2 پروازیں منگل کی دوپہر کراچی پہنچ گئیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق رائل عمانی ایئر فورس کے خصوصی طیاروں کے ذریعے امدادی سامان پاکستان بھیجا گیا ہے۔
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قونصل جنرل عمان، پاکستان آرمی کے فائیو کور کے افسران، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور موفا کے نمائندوں نے پرواز کا استقبال کیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عمان حکومت اور عوام کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان کے متاثرینِ سیلاب کے لیے بھیجے گئے سامان میں کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ضروریات کا سامان شامل ہے۔
Comments are closed.