بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: شہری کا سادہ لباس اہلکاروں پر تشدد اور رشوت لینے کا الزام

کراچی کے علاقے نیو کراچی کے رہائشی ایک شخص کو خواجہ اجمیر نگری تھانے کے مبینہ اہلکار نے حراست میں لیا اور 10 ہزار روپے کے عوض چھوڑ دیا، شہری پر بدترین تشدد بھی کیا گیا۔

نیو کراچی سیکٹر 5 ای کے رہائشی متاثرہ شہری زبیر صدیقی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 4 سادہ لباس افراد دیواریں کود کر گھر میں آئے اور پورے گھر کا سامان الٹ دیا۔

متاثرہ شخص کے مطابق پولیس والے مجھے خواجہ اجمیر نگری تھانے کی اوپر والی منزل پر لے گئے۔

سادہ لباس اہلکار مجھ پر تشدد کرتے رہے اور پستول کے بارے میں پوچھتے رہے۔

اہلکاروں نے کہا کہ 50ہزار منگواؤ گھر سے، پولیس والے بار بار کہہ رہے تھے تم اپنی بیوی کو بلاؤ تو تمہیں چھوڑ دیں،اہلکاروں نے میری جیب سے 8 ہزار روپے نکال لیے اور میرے گھر والوں سے بھی 10ہزار منگوانے کے بعد مجھے چھوڑا۔

سادہ لباس اہلکار آپس میں ایک کو شبیر اور دوسرے کو رانا کے نام سے پکار رہے تھے۔

دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ اجمیر نگری تھانے میں شبیر اور رانا نام کے اہلکار نہیں ہیں، متاثرہ شہری تھانے آئے تو ہم واقعہ کی تحقیقات کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.