بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمنی انتخاب: 21 متنازعہ پریزائیڈنگ آفیسر کو الیکشن ڈیوٹی نہیں ملے گی

الیکشن  کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ  ضمنی انتخابات کے لیے فوج اور رینجرز طلب کرنے کی سفارشات حکومت کو ارسال کردی گئی ہیں، ڈی آر او، آر او، 339 پولنگ اسٹیشنوں کا پرانا عملہ ہی ضمنی انتخاب کروائے گا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ21 متنازعہ پریزائیڈنگ افسران کو الیکشن ڈیوٹی نہیں ملے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 75 کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر بحث ہے، فیصلے کے بعد انتظامات کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

 ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں کےگرد سو میٹر تک دفعہ 144 نافذ ہوگی، غیر متعلقہ افراد داخل نہیں ہوسکیں گے، ریٹرننگ آفیسر متنازعہ عملے کی جگہ نیا عملہ تعینات کریں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور رینجرز کو ضلعی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے طلب کر رہے ہیں، بیلٹ پیپرز سمیت پولنگ سامان حساس اداروں کی نگرانی میں جاری اور وصول ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.