وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، سندھ میں تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں جو فیصلے ہوئےاسی پر عمل درآمد ہوگا، سندھ میں تمام تعلیمی ادارے 50 فیصد ہی بچوں کو بلانےکے پابند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی تعلیمی ادارے میں خدانخواستہ کورونا کے کیسز آتے ہیں تو اس کو بند کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے 15 مارچ سے بند ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر قابو پانے کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)نے اسلام آباد کے دفاتر میں 50 فیصد حاضری برقرار رکھنے پر دوبارہ اتفاق کیا ہے۔
باقی صوبے اپنی صوابدید کے مطابق فیصلہ کرینگے، تفریحی پارک ملک بھر میں شام 6 بجے بند جبکہ ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے باہر بیٹھ کر کھانے کی اجازت ہوگی۔
Comments are closed.