بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی:پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان گرفتار،1 فرار

کراچی کے علاقے نشتر روڈ پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ملزم سمیت 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل تحویل میں لے لی گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کی شناخت عبدالطیف اور محمد صدام کے نام سے ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.