اسکول کے پہلے دن ہی بچے نے مزیدار لنچ نہ ملنے پر اپنی والدہ سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بہت برا سینڈوچ تھا جس پر اس کی والدہ بھی حیران ہوگئیں۔
بیٹے کے اسکول کے پہلے دن کو یاد گار بنانے کے لیے بچے کی والدہ کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے پیچھے ماں کا مقصد تھا کہ وہ اپنے بیٹے کے تاثرات کو کیمرے میں محفوظ کریں گی لیکن بچے نے اپنی والدہ سے ملتے ہی ان کے بنائے سینڈوچ کی شکایت کر ڈالی۔
بس سے اترتے ہی بچے نے کہا کہ امی وہ بہت برا سینڈوچ تھا جس پر اس کی والدہ ہنس پڑیں۔
ویڈیو کو بچے کی والدہ نے اپنے سوشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جو کہ وائرل ہونے کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین کے ہنسنے کی وجہ بھی بن رہی ہے۔
Comments are closed.