بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ میں 20، 50 پاؤنڈ کے نوٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ سامنے آگئی

برطانیہ میں 20 اور 50 پاؤنڈ کے نوٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے کہا کہ کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ تک عوام پرانے کاغذی نوٹ استعمال کرلیں یا بینکوں اور ڈاکخانوں میں جمع کروادیں۔

بینک آف انگلینڈ نے گزشتہ سال نئے پولیمر ورژن کے نوٹ جاری کیے تھے۔ زیرگردش 20 اور 50 پاؤنڈ کے نوٹوں کی اکثریت نئے نوٹوں سے بدل دی ہے۔

بینک آف انگلینڈ کے مطابق جعلسازی سے بچنے اور زیادہ پائیداری کے لئے نئے پولیمر نوٹ جاری کیے گئے تھے۔ اس سے قبل 5 اور 10 کے پولیمر کرنسی نوٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.