بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل چھٹی پر چلے گئے

پنجاب کے چیف سیکریٹری کامران علی افضل 14 روز کی چھٹی پر چلے گئے۔

چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل کی 17 سے 30 ستمبر تک چھٹی منظور کر لی گئی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی اینڈ ڈی عبد اللّٰہ سنبل کو قائم مقام چیف سیکریٹری پنجاب کا چارج دے دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کامران علی افضل نے صوبے میں سیاسی بنیادوں پر تبادلوں پر اعتراض کیا تھا، انہوں نے میٹنگ میں اپنے تبادلے کا اشارہ دے دیا۔

عبد اللّٰہ سنبل اب کامران علی افضل کی غیر موجودگی میں چیف سیکریٹری آفس کے معاملات دیکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق کامران علی افضل نے گزشتہ ماہ 2 بار وفاق کوخدمات واپس لوٹانے کی درخواست کی تھی۔

وفاق اور حکومتِ پنجاب اب تک چیف سیکریٹری کے لیے نیا نام فائنل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کامران علی افضل نے پنجاب میں ٹرانسفر پوسٹنگ کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کامران علی افضل نے آخری حل کے طور پر رخصت کی درخواست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.