
کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم جوز بٹلر کا پاکستان کے خلاف مکمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے مس کرنے کا امکان ہے۔
پاکستان کے دورے پر موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر پنڈلی کی انجری کا شکار ہیں، ان کے مکمل سیریز کھیلنے کا امکان نہیں ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق جوز بٹلر آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق انگلش کپتان ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے مکمل سیریز مس کر سکتے ہیں۔
برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر جوز بٹلر صرف آخری دو میچز تک خود کو محدود کر سکتے ہیں۔
انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈد معین علی کراچی میں کھیلے جانے والے چاروں میچز میں قیادت کریں گے۔
آل راونڈر معین علی کے لاہور کے میچز میں بھی قیادت کرنے کا امکان ہےم انگلینڈ کرکٹ بورڈ پہلے ہی جوز بٹلر کے ابتدائی میچز میں نہ کھیلنے کا کہہ چکا ہے۔
دوسری جانب انگلس کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں وارم اپ میچز ہیں، جلدی کی ضرورت نہیں۔
انہون نے کہا کہ پاکستان میں سیریز کے آخری دو میچز ملتے ہیں تو یہ بہترین ہو جائے گا۔
برطانوی میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ جو ز بٹلر کی پنڈلی کی تکلیف زیادہ نہیں لیکن جلد بازی کرنے سے دوبارہ ہونے کا خدشہ ہے۔
Comments are closed.