پاکستان کے پروفیشنل باکسر آصف ہزارہ کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے لیے کئی ٹائٹل جیت چکے ہیں لیکن سرپرستی نہیں کی جاتی۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے آصف ہزارہ نے بتایا کہ اپنی گاڑی فروخت کر کے ٹکٹ خریدا اور آسٹریلیا پہنچے۔
قومی باکسر آصف ہزارہ نے شکوہ کیا کہ پاکستان میں باکسنگ کو اسپانسر نہیں کیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ایونٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرکے کافی خوشی ہوتی ہے۔
آصف ہزارہ کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی باکسنگ کا شوق تھا، نیشنل لیول پر باکسنگ کھیلی اور کامیابی ملی،
انہوں نے بتایا کہ اسکول کے وقت سے ٹریننگ کر رہا ہوں، باکسنگ فیڈریشن سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔
آصف ہزارہ نے مزید بتایا کہ اگلی فائٹ 26 نومبر کو ہے جس کیلئے تیاری کر رہا ہوں۔
Comments are closed.