بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این سی او سی کا اجلاس آج ہوگا، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس آج ہوگا۔

شفقت محمودنے کہا کہ ابھی صورت حال ویسی نہیں جیسی نومبر، دسمبر میں تھی۔ کیسز کی شرح میں ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ آج اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 54 افراد انتقال کرگئے جبکہ گجرات، رحیم یارخان اور اسلام آباد میں کئی تعلیمی ادارے سیل بھی کردیئے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.