بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نائب کپتان آسٹریلوی ویمن ٹیم کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی نائب کپتان ریچل ہینس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریچل ہینس نے انٹرنیشنل اور اسٹیٹ کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

نائب کپتان ریچل ہینس کا کامن ویلتھ گیمز کا فائنل آخری میچ تھا جس میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ریچل ہینس ویمن بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی جاری رکھیں گی جبکہ وہ نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے آئندہ نہیں کھیلیں گی۔

بائیں ہاتھ کی آل راؤنڈر ریچل ہینس نے 167 میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جس میں 6 ٹیسٹ، 77 ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی 84 انٹرنیشنل میچز شامل ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر ریچل ہینس کا کہنا ہے کہ میں اتنا کھیلی ہوں جتنا میں کھیل سکتی تھی، مجھے کیریئر کے دوران بہت سپورٹ ملی، جس کی وجہ سے یہاں پہنچی۔

انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنا میرے کیریئر کا سب سے یادگار لمحہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.