بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لگتا ہے آرمی چیف کی تعیناتی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کرتے ہیں اور وزیرِ توانائی مؤخر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنےکارکنوں کی لاشیں ملنے کے باوجود حکمرانوں کی سیاسی لاش کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد نہیں صرف تصاویر بنوائی جاری ہیں، گردشی قرضہ 23 کھرب ہو گیا ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ لاپتہ شہری کی بازیابی ہو یا پیناڈول کی گولی کی دستیابی ہائی کورٹ سے ملتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی 160 ملین کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.