بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ گورنمنٹ اسپتال نیوکراچی میں مریض رُل گئے

کراچی میں واقع سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریض رُل گئے۔

سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، جبکہ انتظامیہ بھی غائب ہے۔

مریضوں کو شدید گرمی اور حبس میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں راستوں کی بندش سے مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مریضوں کے تیمار دار موبائل کی لائٹ جلا کر وارڈ میں روشنی کرنے کی کوشش کرتے رہے۔

سندھ گورنمٹ اسپتال نیو کراچی میں جنریٹر بھی موجود ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے جنریٹر نہیں چلایا گیا۔

ڈینگی کے شکار مریضوں اور ان کے تیمار داروں نے اس صورتِ حال پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی نے معاملے کا علم ہونے پر اس کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ ڈی ایچ او سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.