بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز نے خواتین فٹبالرز کی تاریخی فتح پر کیا کہا؟

ساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کی تاریخی فتح پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل آ گیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میںخواتین فٹبالرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لڑکیوں نے آج ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نےسات صفر کی شاندار فتح حاصل کی، واہ۔ پاکستان زندہ باد۔

کٹھمنڈو میں جاری ایونٹ کے تیسرے اور گروپ میچ میں پاکستان ویمنز نے مالدیپ کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزساف ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مالدیپ کو ریکارڈ سات گول سے ہرایا تھا، نادیہ خان نے چار گول اسکور کیے تھے، یہ پاکستان ویمن ٹیم کی گولز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے۔

نادیہ خان کسی انٹرنیشنل میچ میں 4 گول کرنے والی پہلی پاکستانی فٹبالر بھی بن گئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.