بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سری لنکن ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

‏ایشیا کپ کی فاتح سری لنکا کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

سری لنکا کرکٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کے شاندار استقبال کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم نے کولمبو کی سڑکوں پر ہونے والی وکٹری پریڈ میں حصہ لیا۔

‏ فاتح ٹیم کے کپتان کھلاڑیوں سمیت ٹرافی تھامے بس پر سوار تھے، کرکٹ فینز نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور تصاویر بنائیں۔

دبئی ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے کے بعد منیجر منصور…

دوسری جانب پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ارکان بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.