بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب زدگان کی بستیوں میں فوج نے ٹینٹ اسکول قائم کر دیے

پاک فوج کی جانب سے سیلاب زدگان کی سہولتوں کے لیے جہاں اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہیں سندھ میں متاثرین کی بستیوں کے بچوں کے لیے عارضی اسکول بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں جاری کی گئی ایک ویڈیو میں پاک فوج کے جوان متاثرینِ سیلاب کی خیمہ بستیوں میں بچوں کو کتابیں تقسیم کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ پاک فوج کی جانب سے خیمہ بستیاں بنا کر بچوں کو تعلیم و تربیت دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ٹنڈوالہٰیار، عمر کوٹ، سانگھڑ، دادو، ٹھٹھہ، بدین اور میرپور خاص میں پاک فوج کے جوان سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

حیدر آباد پولیس نے جامشورو میں موٹر وے ایم نائن پر سابقہ ٹول پلازہ کے قریب متاثرینِ سیلاب کیلئے ’تمبو گوٹھ‘ کے نام سے 30 ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل بستی بسائی ہے۔

فوج کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن و دیگر اشیائے ضروریہ کی تقسیم بھی جاری ہے۔

راشن، کپڑوں اور بستروں کے علاوہ آرمی کے جوانوں کی جانب سے سیلاب زدگان کو میڈیکل کی مفت سہولتیں بھی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک آرمی کی جانب سے قمبر شہداد کوٹ، کشمور اور ٹنڈو محمد خان میں سیلاب زدگان کے لیے سہولتوں کی فراہمی جاری ہے۔

پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے تازہ کھانا پکا کر تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.