بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا جیسا ووٹنگ نظام لانا ہوگا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا سینیٹ الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان میں اب اس طرح الیکشن نہیں ہوسکتے، امریکا جیسا ووٹنگ نظام لانا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں جو تماشا چلا، سب نے دیکھا، سب کو معلوم ہے سینیٹ انتخابات میں کھلے عام پیسہ چلتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  کابینہ اجلاس کے دوران الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دلانے کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ غریب اور ترقی پذیر ملکوں سے بد عنوانی کے ذریعے منتقل کیا گیا پیسہ7 ارب ڈالر ہے، غریب ملکوں سے کرپشن، کک بیکس کے ذریعے سارا پیسہ منی لانڈرنگ ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے معاشرے میں کرپشن کو سب کے لیے قابل قبول بنا دیا جاتا ہے۔

سینیٹ الیکشن 2021ء کے بعد ایوان بالا میں نئی پارٹی پوزیشن واضح ہوگئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کرنے کے لیے نواز شریف اور زرداری پہلے متعلقہ اداروں کو کمزور کرتے ہیں، بدعنوان عناصر بڑے منصوبوں سے کمیشن لے کر باہر منتقل کرتے ہیں، ان بد عنوانوں کے باعث ملک مقروض ہو جا تا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری جیسے صاحب اقتدار لوگ اپنے ملک سے پیسے چوری کر کے باہر بھیجتے ہیں، قوم کی اخلاقیات کوتباہ کردیا جاتا ہے، الیکشن میں جو تماشا چلا سب نے دیکھا۔

کراچی(جنگ نیوز،اسٹاف رپورٹر) ووٹوں کی مبینہ…

سینیٹ انتخابات 2018ء میں ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کی خریدو فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کی اخلاقیات کو نقصان پہنچایا جاتا ہے، ایک زرداری سب پہ بھاری، کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے ،جیسے جملے قابل قبول ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس قوم میں اخلاقی معیار نہ ہو وہ کبھی انصاف نہیں کر سکتی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سمندر پار پاکستانوں کو وو ٹ کا حق دینے سے متعلق تفصیلی بریفنگ لوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.