سینٹ جیمز پیلس میں کنگ چارلس سوم کی منصب سنبھالنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کنگ چارلس سوم نے باقاعدہ طور پر بادشاہت کا تخت سنبھال لیا۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ بن گئے تھے تاہم انہوں نے آج سینٹ جیمز پیلس میں منعقدہ تقریب کے دوران ایکسیشن کونسل نے کنگ چارلس سوم کی بادشاہت کا باقاعدہ اعلان کیا۔
کنگ چارلس سوم نے باقاعدہ طور پر بادشاہ بننے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ چرچ آف اسکاٹ لینڈ کی روایات کی پاسداری کریں گے۔
کنگ چارلس سوم کے منصب سنبھالنے کی تقریب میں ان کی اہلیہ کوئین کنسورٹ کیملا پارکر اور ولی عہد شہزادہ ولیم نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں وزیراعظم لز ٹرس سمیت 250 اہم شخصیات نے شرکت کی ۔
Comments are closed.