سربیا کے نواک جوکووچ نے اے ٹی پی رینکنگ کی تاریخ میں لگاتار طویل عرصے تک نمبر ون رہنے کا راجر فیڈرر کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ٹینس اسٹار جوکووچ مسلسل 311 ہفتے تک اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر ون رہنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
انہوں نے راجر فیڈرر کا310 ہفتوں تک نمبر ون رہنے کا ریکارڈ توڑا ہے جس پر ان کا کہنا ہے کہ اس کے لیے بے پناہ محنت کی، خون پسینہ ایک کرنا پڑا۔
جوکووچ نے پچھلے ماہ آسٹریلین اوپن جیتا تھا جو مجموعی طور پر ان کا 18واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔
جوکووچ نے راجرفیڈرر کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عمر میں جو کر رہے ہیں وہ ان کے اور دوسرے تمام ٹینس پلیئرز کے لیے ایک مثال ہے۔
Comments are closed.