بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈالر کو آج پر لگ گئے، مزید مہنگا

امریکی ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے ہیں اور گزشتہ چند روز سے اس کی اڑان رکنے کا نام نہیں لے رہی۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تیزی سے زوال پزیر ہے۔

انٹر بینک میں آج ڈالر 4 روپے 8 پیسے منہگا ہو گیا، جس کے بعد 1 امریکی ڈالر کی قیمت 229 روپے 50 پیسے ہو گئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے کے بعد 234 روپے کا ہو گیا ہے۔

امریکی ڈالر عدم استحکام کا شکار ہونے کے بعد اب پھر اپنی قدر بڑھا رہا ہے اور پاکستانی روپیہ پھر زوال پزیر ہے۔

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 185 پوائنٹس کے اضافے سے 42010 پر آ گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.