بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اویس نورانی اور قمر زمان کائرہ کے درمیان مکالمہ

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں سربراہ جے یو پی شاہ اویس نورانی اور رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کے درمیان  مکالمہ ہوا۔

اویس نورانی نے کہا کہ صدر کے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں نے فضل الرحمان کوسپورٹ کیوں نہیں کیا تھا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر زمان کائرہ نے اویس نورانی کو جواب دیا کہ صدر کے انتخاب کا معاملہ پی ڈی ایم بننے سے پہلے کا ہے۔

اجلاس سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ استعفے بھی جمہوری عمل ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے اویس نورانی کو جواب دیا کہ ہم اتحادی ہیں تاہم ضم نہیں ہوئے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ اویس نورانی کو فضل الرحمان نےخاموش کروادیا، جبکہ  شاہد خاقان نے بات کا رخ موڑ دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.