بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت نے چیئرمین سینٹ کے الیکشن سے قبل اپنی شکست تسلیم کی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ابھی تک حکومت نے بھی ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کا اعلان نہیں کیا، گیلانی کے خلاف الیکشن کمیشن جاکر حکومت نے چیئرمین سینٹ کے الیکشن سے قبل اپنی شکست تسلیم کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ غیر جمہوری طریقوں سے ہمارے امیدوار کو روکنا چاہتے ہیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امید رکھتے ہیں الیکشن کمیشن اور عدالت آئین و قانون کے مطابق کام کریں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ  لانگ مارچ سے متعلق پوری قیادت ایک پیج پر ہے، فیض آباد کا نام لیا ہے تو یہ پنڈی میں بھی ہے اور اسلام آباد میں بھی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کل چوہدری شجاعت اور حمزہ شہباز سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، اب فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی کب اور کہاں عدم اعتماد آئے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.