بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چین: سیچوان میں 6.6 شدت کا زلزلہ، 46 افراد ہلاک، 50 زخمی

چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے سے 46 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے، جبکہ 16 افراد لاپتا ہیں۔

بیجنگ سے موصولہ اطلاع میں چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا، کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سیچوان کے جنوب مغربی علاقے میں زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.