بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: سی ٹی ڈی اہلکار بن کر گھر میں ڈکیتی کیلئے داخل ہونے والا گرفتار

کراچی میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا اہلکار بن کر گھر میں ڈکیتی کیلئے داخل ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ کورنگی زمان ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کیلئے داخل ہونے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم اور اس کے ساتھی بھٹائی کالونی کے مکان میں داخل ہوئے تھے۔

پولیس کے مطابق گھر میں داخل ہوتے وقت ملزمان نے خود کو سی ٹی ڈی اہلکار ظاہر کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے 3 ساتھی فرار ہوگئے، ایک مفرور سرکاری اہلکار بتایا جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان چند روز قبل بھی اسی مکان میں ڈکیتی کرکے فرار ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.