ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی طرف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی بات نہ سننے کے معاملے پر ن لیگ نے پرویز الہٰی کی حمایت کردی۔
ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے اسپیکر کی بات نہ سننے پر ڈی سی فیصل آباد کے رویے کی مذمت کی۔
خلیل طاہر سندھ نے پرویز الہٰی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب رہ چکے ہیں اور گریڈ 18 کا افسر ہے کہ آپ کی بات سننے کو تیار نہیں۔
ن لیگی رہنما پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ ہاؤس کے تقدس کے معاملے پر سیاسی جماعتوں سے بالاتر ہوکر ہمیں ایک ہونا ہوگا۔
آج پرویز الہٰی نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رولنگ دی تھی کہ ڈی سی فیصل آباد پنجاب اسمبلی کے سامنے پیش ہوں۔
Comments are closed.