بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شہباز شریف کی بیٹی، داماد کیخلاف فیصلے کا تحریری حکم جاری

احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے تحریری حکم جاری کیا، حکم میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق رابعہ عمران اور عمران علی ایک ماہ میں عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے، دونوں کے پیش نہ ہونے پر عدالت رابعہ عمران اور عمران علی کو اشتہاری قرار دیتی ہے۔

احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کو اشتہاری قرار دے دیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت تفتیشی افسر کو حکم دیتی ہےکہ دونوں کی جائیدادوں کی تفصیلات آئندہ سماعت پر جمع کروائی جائیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے صاف پانی کمپنی ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری کیے تھے جس کے بعد انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.