بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول نے چوہدری برادران سے یوسف رضا گیلانی کیلئے حمایت مانگ لی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری برادران سے چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کی حمایت مانگ لی۔

بلاول بھٹو زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے گیلانی کے لیے حمایت مانگی۔

ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال، عام آدمی کے مسائل اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قمر زمان کائرہ، سید حسن مرتضیٰ اور جمیل سومرو کے ہمراہ گلبرگ لاہور میں چودھری برادران کی رہائش گاہ پہنچے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نام نہاد اعتماد کے ووٹ پر تین باتیں کہنا چاہتا ہوں، وزیراعظم کا ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا ان کے خوف کی علامت تھا،اعتماد کا ووٹ لینا مذاق تھا، یوں ہی تھا کہ جیسے ایک اکیلا گھوڑا ریس میں دوڑےاور صدر پاکستان نے بھی تسلیم کیا کہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھوچکے۔

 مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور ارکانِ قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین اور حسین الٰہی بھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو نے اپنی اور اپنے والد آصف علی زرداری کی جانب سے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.