بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چئیرمین سینیٹ کا امیدوار پی ڈی ایم کا ہوگا، ناصر شاہ

صوبائی وزیرِاطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ چئیرمین سینیٹ کا امیدوار پی ڈی ایم کا ہوگا۔ وزیراعظم کا اعتماد کا ووٹ لینا غیر آئینی تھا، وزیراعظم نے سینیٹ میں ووٹ نہ دینے والوں کو این آر او دیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مخالفین بوکھلائی ہوئی باتیں کر رہے ہیں اور وزیرِاعظم نے گزشتہ روز خود کو سہارا دینے کی کوشش کی ہے۔

اس سے قبل وزیر بلدیات نے وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ نے کراچی چڑیا گھر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

ناصر حسین شاہ نے کراچی  میں بین الاقوامی طرز کا سفاری پارک بنانے کا بھی اعلان کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.