امریکا میں 2 سابق ججوں کو رشوت لینے کے جرم میں 20 کروڑ ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
امریکی ریاست پینسلوانیا کے دو سابق ججوں، مارک سیواریلا اور سابق جج مائیکل کوناہن کو اسکینڈل ’کِڈز فار کیش‘ میں رشوت لینے پر متاثرین کو 20 کروڑ ڈالرز ادا کرنے کی سزا دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے پینسلوانیا کے ججز نے اپنے فیصلوں میں رشوت کے بدلے نابالغ بچوں کو جیلوں میں بھیجنے کی ایک اسکیم ترتیب دی تھی۔
اب عدالت کی جانب سے اِن دونوں ججز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ امریکی تاریخ کے بدترین عدالتی اسکینڈل کا شکار ہونے والے سیکڑوں متاثرین کو 20 کروڑ ڈالرز کی رقم ادا کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ دونوں ججز پہلے سے ہی برخاست اور سز ایافتہ ہیں، ان دونوں ججز نے اپنے فیصلوں میں 8 سال کی عمر تک کے بچوں کو بھی سخت سزائیں سنائی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک سیواریلا اور مائیکل کوناہن نے ایک اسکیم کے تحت نا بالغ بچوں کو رشوت کے عوض منافع کے لیے قائم جیلوں میں بھیجا تھا اور اِن فیصلوں کے عوض 28 لاکھ ڈالرز کی ناجائز رقم وصول کی تھی۔
Comments are closed.