بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں جتنی محنت وزیراعظم نے کی کسی نے نہیں کی، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں جتنی محنت وزیراعظم نے کی کسی نے نہیں کی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال گزر گئے، آپ کو ایک نئی سیاسی زندگی ملی ہے، غریب کے لیے نکل آئیں، تںخواہ دار لوگوں کا گزارا نہیں ہورہا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے، جس کا اعلان اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے کیا گیا۔

عمران خان جب اعتماد کا ووٹ لینے قومی اسمبلی آئے تو انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی سے تو ہاتھ ملالیا لیکن وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا کہ اگست 2018ء میں عمران خان 176 ووٹ لے کر وزیرِ اعظم بنے تھے جبکہ مارچ 2021ء میں 178 ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کے حق میں نعرے بھی بلند کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.