جرمنی میں ایک عمر رسیدہ جوڑے نے پڑوسیوں کے مرغے سے تنگ آکر عدالت سے رجوع کرلیا۔
76 سالہ فریڈرخ اور ان کی اہلیہ نے کہا کہ بہت عرصے سے ہماری زندگی میں کوئی دن سکون سے نہیں گزرا کیونکہ پڑوسیوں کا مرغا بہت شور مچاتا ہے۔
شکایت کنندگان کا کہنا تھا کہ مرغا صبح 8 بجے سے بانگ دینا شروع کرتا ہے تو غروبِ آفتاب تک رکتا نہیں۔
کئی برس تک پڑوسیوں سے شکایت کے بعد بھی کچھ حاصل نہیں ہوا تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا ہے۔
بوڑھے میاں بیوی نے کہا کہ ہم اپنا باغیچہ استعمال نہیں کرسکتے اور گھر کی کھڑکیاں نہیں کھول سکتے۔
انہوں نے مرغے کی بانگ بھی ریکارڈ کی ہے تاکہ عدالت میں ثبوت کے طور پر پیش کی جاسکے۔
Comments are closed.