بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جولائی کے مقابلے میں اگست میں ایل این جی سستی ہوگئی

جولائی کے مقابلے میں اگست میں ایل این جی صفر اعشاریہ 52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی ہوگئی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.52 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوئی ہے۔

اس کمی کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 16اعشاریہ 94 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی سے نئی قیمت 17 اعشاریہ47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں کمی کی بڑی وجہ پاکستان کی طرف سے اسپاٹ ٹینڈرنگ کے ذریعے مہنگی ایل این جی نہ خریدنا ہے اور ایل این جی سپلائی کیلئے بولیاں کی وصولیوں بھی نہ ہونے کے برابر ہونا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.