ڈالر کی قدر کے نیچے آنے کے ساتھ ساتھ ملک میں سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
آج ملک میں سونے کے فی تولہ بھاؤ میں 4300 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 34 ہزار 200 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3686 روپے کی بڑی کمی کے ساتھ یہ ایک لاکھ 15 ہزار 55 روپے کا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 27 ڈالر کم ہو کر 1775 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.