a v hookup on xbox 360 hookup Longmeadow gay vegas hookup hookup Roosevelt New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے لاہور میں جلسے کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا، ذرائع

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے لاہور میں جلسے کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین کو لاہور جلسے کے انتظامات سے متعلق صدر پی ٹی آئی پنجاب یاسمین راشد اور صدر لاہور شیخ امتیاز آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسٹیڈیم میں کارکنوں کی محفوظ آمد اور اخراج کے پلان پر حتمی مشاورت ہوگی، عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خطاب کا دورانیہ بھی طے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بڑے شہروں میں اسکرینوں پر عمران خان کے خطاب کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی ٹیم ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کے خلاف دائر درخواست پر بھی بریفنگ دے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.