پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے بیان پر بھارتی تنقید مسترد کردی۔
ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ اور نہ ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کے یکطرفہ، غیرقانونی اقدامات پر او آئی سی کے بیان پر بھارتی تبصرہ مضحکہ خیز ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے جھوٹے دعوؤں کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’ہندوتوا‘ کے پیروکار کا دوسروں پر تعصب یا فرقہ وارانہ ایجنڈے کا الزام واقعی حیران کن ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اسلامی ممالک کا سب سے بڑا کثیرالجہتی فورم 1 اعشاریہ 7 بلین سے زائد مسلمانوں کی نمائندگی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی ہمیشہ کشمیری عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں آواز اٹھاتا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ کبھی ہوگا، یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ’متنازع‘ علاقہ ہے۔
Comments are closed.