وزیرِاعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اسلام آباد پہنچ گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی قیادت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پنجاب، سندھ، خیبر پختون خوا اور بلوچستان ہاؤس میں ڈیرے ڈال لیئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ارکان کی شرکت یقینی بنانے کے لیے ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزرائے اعلیٰ، گورنر اور پارٹی عہدیداران ارکانِ قومی اسمبلی کی شرکت یقینی بنائیں گے۔
گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کی قیادت میں ارکان وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچیں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان بلوچستان ہاؤس سے وزیرِ اعظم ہاؤس جائیں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے ارکانِ قومی اسمبلی بھی 4 بجے وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچیں گے جہاں ہونے والے اجلاس میں وہ شرکت کریں گے۔
Comments are closed.