ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پنجاب اسمبلی، وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے پر بحث

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے پر بحث کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کی کاپیاں پھاڑ دیں گئیں، اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی پر گنتی نہ کرنے پر ہنگامہ آرائی کی۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کی جانب سے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس پیش کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے پر بحث کے دوران ایوان میں اپوزیشن نے شور شرابا کیا۔

 اپوزیشن ارکان نے اجلاس میں پیش کیے گئے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کی کاپیاں پھاڑ دیں اور کورم کی نشاندہی پر گنتی نہ کرنے پر ہنگامہ آرائی کی۔

اس سے متعلق عثمان مخدوم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  نے غیر قانونی طور پر اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اجلاس بلایا۔

جس پر  پینل آف چئیرمین میاں شفیع کا کہنا تھا کہ وفاق کا معاملہ یہاں آپ کیوں اٹھا رہے ہیں۔

اس دوران رکن پنجاب اسمبلی راجہ بشارت نے کہا کہ طے ہوا تھا کوروناوائرس میں کورم پوائنٹ آؤٹ نہیں کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.