being honest about wanting hookup reddit galaxy s10 stereo hookup edf8329we whatsapp groups for hookups a v hookup on xbox 360 homemade hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فارن فنڈنگ کی انکوائری ٹیموں کی سپروائزنگ کے لیے مانیٹرنگ ٹیم قائم، ذرائع

فارن فنڈنگ کی تحقیقات کرنے والی انکوائری ٹیموں کی سپروائزنگ کے لیے الیکشن کمیشن کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیم قائم کر دی گئی۔

خصوصی مانیٹرنگ ٹیم کی سربراہی ڈائریکٹر ٹریننگ ڈاکٹر محمد اطہر وحید کریں گے، مانیٹرنگ ٹیم کے ارکان میں ایڈیشنل ڈائریکٹر خالد انیس، ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ حماد شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن 23 اگست کی صبح 10بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اعجاز احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز احمد شیخ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا، ابتدائی تحقیقات میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں نامزد 4 ملازمین کو طلب کیا گیا ہے، ملازمین محمد رفیق، طاہر اقبال اور محمد ارشد شامل سے انکوائری کی گئی۔

 تحریک انصاف کے تینوں ملازمین نے اپنے ابتدائی بیانات قلم بند کروائے۔

ذرائع کے مطابق ملازمین نے بیانات میں کہا کہ فنڈنگ کون کہاں سے بھجواتا تھا کچھ علم نہیں ہے، اکاؤنٹس میں آنے والی رقم کیش یا بذریعہ چیک پارٹی کے فنانس منیجر کو دی جاتی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملازمین میں عمران خان کے پرسنل سیکریٹری اور پارٹی کا جنرل منیجر فنانس بھی شامل ہیں، فارن فنڈنگ دیگر اکاؤنٹ کے علاوہ ملازمین کے سیلری اکاؤنٹ میں بھی آتی رہی۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کا کہنا ہے کہ رقم کہاں کس مقصد کے لیے خرچ ہوئی علم نہیں ہے، پی ٹی آئی فنانس ڈپارٹمنٹ دستخط شدہ بلینک چیک لے لیتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.