بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انعام بٹ نے سلور میڈل اپنے نام کرلیا

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی ریسلر انعام بٹ فائنل میں بھارتی پہلوان سے شکست کے بعد سلور میڈل کے حقدار قرار پائے ہیں۔

86 کلو گرام کی کیٹگری میں انعام بٹ کا مقابلہ بھارتی پہلوان دیپک پونیا سے ہوا۔

انعام بٹ اور دیپک پونیا کے مقابلےمیں شروع سے ہی بھارتی پہلوان کا پلڑا بھاری رہا، وہ مقابلہ 0-3 سے جیتنے میں کامیاب رہے۔

کامن ویلتھ گیمز میں اب تک پاکستان کے میڈلز کی تعداد 4 ہوگئی، جن میں  ایک گولڈ، ایک سلور اور دو برانز شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.