پاکستان میں رواں سال جولائی میں زائد بارشوں کا 61 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زائد بارشیں ہوئیں، 61 سال بعد رواں سال جولائی میں سب سے زائد بارشوں کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ملک بھر میں معمول سے181 فیصد زائد جبکہ رواں سال بلوچستان میں معمول سے 450 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں معمول سے 308 فیصد زائد، پنجاب میں 116 فیصد، گلگت بلتستان میں 32 فیصد اور خیبرپختونخوا میں 30 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 25 جولائی سب سے زیادہ بارشوں کا دن رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدین میں 219 اور پی اے ایف مسرور میں 606 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں ملک بھر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 اعشاریہ 93 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ اس ماہ معمول کا درجہ حرات 1 اعشاریہ 34 ڈگری کم تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں دن کے درجہ حرات بھی معمول سے 2 اعشاریہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہے جبکہ جولائی میں عام طور پر اوسط درجہ حرارت 37 اعشاریہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
Comments are closed.