بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان پانچ سال مسلسل جھوٹ کا سہارا لیتے رہے، محمد زبیر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ عمران خان پانچ سال مسلسل جھوٹ کا سہارا لیتے رہے، توقع تھی کہ پی ٹی آئی والے پکڑے گئے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ تحریک انصاف والوں نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ رکوانے کی کوشش کی، ہم سمجھے تھے کہ یہ لوگ تھوڑا بہت شرمندہ ہوں گے۔

محمد زبیر نے کہا کہ اگر کوئی مسئلہ نہیں تھا تو آٹھ سال سے اسے رکوانے کی کوشش کیوں کی؟ ہم نے نہیں عمران خان کے قریبی لوگوں نے کیس دائر کیا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ کہا جا رہا ہے سرٹیفکیٹ اور بیان حلفی الگ الگ ہوتا ہے، جھوٹ کو جسٹیفائی کرنے کے لیے یہ کہا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر کوئی مسئلہ نہیں تھا تو آٹھ سال رکوانے کی کوشش کیوں کی؟ اگر اتنی کلین رپورٹ تھی اور کچھ نہیں تھا تو رکوانے کی کوششیں کیوں کی؟

محمد زبیر نے کہا کہ 2019 میں عارف نقوی آپ کی میٹنگز میں ہوتا تھا، اگر عارف نقوی پر کیسز نہیں تو وہ یو کے میں کیا کر رہے ہیں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.