پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ہے، درخواست کی سماعت قائمقام چیف جسٹس عامر فاروق کل کریں گے۔
رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم ہونے کے بعد کیس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر ہوا، پی ٹی آئی نے اتھارٹی لیٹر جمع کرا کے 123 ممبران کو کیس میں فریق بنا دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے گزشتہ روز درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Comments are closed.