سمندر میں طغیانی کے باعث ساحل سمندر اور حب ندی میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے جس کے بعد ساحل سمندر پر نہانے اور ماہی گیروں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مون سون کے باعث سمندر میں طغیانی کا امکان ہے جس کے باعث پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق 17 اگست تک ہوگا۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری ساحل سمندر پر جانے سے گریز کریں اور پابندی پر عمل کریں۔
Comments are closed.