کراچی میں قائم امریکی قونصل خانے کی طرف سے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
امریکی قونصل خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے دکھ میں شریک ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان افسران نے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ افسران شہید ہوگئے تھے۔
Comments are closed.